ڈومیلی پولیس کی کارروائی، 30 سالہ ذہنی معذور لاپتہ شہری کو بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ ذہنی معذور لاپتہ شہری کو بحفاظت تلاش کرکے اس کے لواحقین کے حوالے کردیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی پولیس کو لاپتہ شہری کے بھائی کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی شروع کردی۔ پولیس ٹیم نے کوششوں کے بعد 30 سالہ ذہنی معذور شہری کو بحفاظت تلاش کرلیا اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔

شہری کی بحفاظت واپسی پر لواحقین نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے جہلم پولیس سے اظہارِ تشکر کیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی جہلم پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پولیس عوام کی خدمت اور شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

↑
Exit mobile version