ڈاکٹر ثناء اللہ کی گریڈ 18 میں ترقی، آر ایچ سی جلالپور شریف کے افسران و ملازمین کی جانب سے مبارکباد

پنڈدادنخان: رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف کے قابلِ احترام ڈاکٹر ثناء اللہ کو گریڈ 17 سے سینئر میڈیکل آفیسر گریڈ 18 میں ترقی ملنے پر رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف کے تمام افسران و ملازمین کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ ڈاکٹر ثناء اللہ کی گریڈ 18 میں ترقی ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت، ذمہ دارانہ خدمات اور شعبۂ صحت کے لیے مسلسل کاوشوں کا اعتراف ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششوں کو سراہا گیا۔

ڈاکٹر ثناء اللہ کی ترقی کی خوشی میں RHC جلال پور شریف کے تمام افسران و ملازمین نے بھرپور شرکت کی اور انہیں اس اہم پیشہ ورانہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سینئر ڈاکٹرز، طبی عملے کے ارکان اور معزز سماجی کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں نے ڈاکٹر ثناء اللہ کے لیے مزید کامیابیوں، عزت اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران شرکاء نے خوشی اور باہمی محبت کے ماحول میں ڈاکٹر ثناء اللہ کی کامیابی کو سراہا۔ بعد ازاں تمام شرکاء کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹرز، طبی عملے، سماجی کارکنان اور دیگر معزز افراد نے شرکت کی۔ اس باہمی نشست نے خوشی کے ان لمحات کو مزید یادگار بنا دیا۔

شرکاء نے ڈاکٹر ثناء اللہ کو ایک بار پھر گریڈ 18 میں ترقی پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں، عزت اور خدمتِ انسانیت کے مواقع عطا فرمائے۔

↑
Exit mobile version