منگلا پل کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 27 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

28

دینہ : منگلا پل کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 27 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں منگلا پل دریائے جہلم کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 27 سالہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو سی ایم ایچ منگلا منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت زین ظہیر ولد محمد ظہیر خان کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر 27 سال بتائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version