سوہاوہ: ڈومیلی، بڑاگواہ، پدھری اور گردونواح کے سرکاری سکولوں میں کونسل انتخابات مکمل، کامیابی پر امیدواروں اور حامیوں کاخوب جشن، مٹھائیاں تقسیم مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کے حکم پر ضلع بھرکے تمام سرکاری سکولوں میں کونسل کے انتخابات کاانعقاد کیاگیا۔ اسی سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈومیلی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پدھری، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری، گورنمنٹ ماڈل سکول مل کھوکھراں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑاگواہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ککرالہ سمیت دیگر علاقہ ڈومیلی کے سکولوں میں انتخابات کرائے گئے۔
انتخابات کاشیڈول جاری ہونے کے بعد طلباء و طالبا ت نے بڑھ چڑھ کرکاغذات جمع کرائے۔ سکرونٹی کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جس کے بعد امیداروں نے بڑھ چڑھ کرمختلف دلچسپ انداز میں کمپین کی۔ ملک کے عام انتخابات کی طرح سکولوں میں بھی انتخابات کرائے گئے۔
طلباء و طالبات نے زوروشور سےپولنگ اسٹیشن جاکر اپنے پسند کے امیدواروں کوووٹ ڈالے۔ ووٹرز نے کو لسٹ میں نام چیک کرنے کے بعد پولنگ والے کمرے میں بھیجا گیا، پھر انگوٹھے پرنشان لگاکربیلٹ پیپر دیاگیا، اس کے بعد ووٹر بوتھ پرجاکراپنے پسند کے امیدوار کے نشان پر مہرلگائی اور بیلٹ باکس میں ڈالے۔
گنتی کے بعدکامیابی کااعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں اور حامیوں نے خوب جشن منایا،نعرے بازی کی اور مبارکبادیں پیش کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
اس موقع پرکامیاب امیداروں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن پہلی بار ہورہے ہیں ہمارے لیے اچھاموقع ہے، ہم اپنے طلباء و طالبات کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اساتذاہ اکرام کیساتھ مل کرمسائل حل کریں گے۔ یہ شفاف الیکشن ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سکول میں پڑھائی، صفائی ستھرائی، سپورٹس، پانی کے مسائل سمیت دیگر شامل ہیں، اس طرح کے الیکشن سے نوجوانوں میں شعور پیداہوگا۔
