دینہ میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

دینہ کے نواحی علاقہ پنڈوری میں سابق چیئرمین یو سی لدھڑ راجہ افراسیاب کی رہائش گاہ پر یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد تھیں جنہوں نے کیک کاٹ کر جشنِ آزادی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یکم اگست سے 14 اگست تک آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے راجہ افراسیاب کی جانب سے شاندار تقریب کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی تقریبات ضروری ہیں۔

سابق چیئرمین راجہ افراسیاب نے اپنے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آزادی ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے، جس کی قدر کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور ملک دشمنوں کو دیے گئے منہ توڑ جواب کو سلام پیش کیا۔

تقریب سے راجہ مبارک کیانی، ڈاکٹر چوہدری بشیر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ مختلف یونین کونسلز کے سابق چیئرمین جن میں چوہدری قدیر، راجہ مبارک کیانی، چوہدری سہیل ظفر، ڈاکٹر بشیر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Exit mobile version