منگلا پولیس کی کارروائی، کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر 4 کرایہ دار گرفتار

دینہ: منگلا کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر چار کرایہ داروں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو حراست میں لیا جنہوں نے کرایہ داری یا عارضی رہائش کا اندراج متعلقہ تھانے میں نہیں کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Exit mobile version