خاتون پر تشدد اور عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر تشدد اور عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ سرمد ملک اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا، جو خاتون پر تشدد کرنے اور عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں مطلوب تھا اور طویل عرصے سے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے جدید سائنٹیفک اور تفتیشی ذرائع استعمال کیے گئے، جس کے نتیجے میں اسے ٹریس کرکے قانون کی گرفت میں لایا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مقدمے کی تفتیش بھی جاری رکھی گئی ہے تاکہ تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جا سکیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال، عزت و وقار کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے جدید تفتیشی طریقوں اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Exit mobile version