سوہاوہ میں شاندار سرکل کبڈی میچ کا انعقاد، ماندر کلب نے شاندار مقابلے کے بعد میدان مار لیا

سوہاوہ: کوٹ دھمیک پیل مرزا موڑ شاندار سرکل کبڈی پر حاضرین کی خوب داد، ماندر کلب نے شاندار مقابلے کے بعد میدان مار لیا، بہترین کھیل پر کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حاجی راجہ تنویر پنوار، راجہ مبین سابق چیئرمین چوہدری یوسف اور منتظمین نے پیل مرزا موڑ پر شاندار سرکل کبڈی کا انعقاد کیا جس میں مہمان خصوصی سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد، حاجی راجہ تنویر پنوار اور محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ تھے۔

شاندار سرکل کبڈی میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے سبقت لینے کے لیے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر حاضری محفل اور مہمان خصوصی و منتظمین کبڈی نے بھر پور داد دی اور نقد انعامات سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

شاندار سرکل کبڈی کے انعقاد پر شائقین کبڈی اور اہلیان علاقہ نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ایم پی اے راجہ اویس خالد نے بہترین کھیل کر مظاہرہ کرنے اور ماندر کلب کو بہترین مقابلے کے بعد میچ کا ونر ہونے پر نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

رنر اپ سمیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی نقد انعمات اور ٹرافیاں دی گئیں۔

Exit mobile version