امریکا میں بارش نے شہروں کا نظام درہم برہم کردیا، گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ساتھ ہی فٹ پاتھ پر بھی پانی پہنچ گیا۔
تباہ کن پارشوں کے نیتجے میں سڑکوں پر دو سے تین فٹ تک پانی میں گاڑیاں چلتی نظر آرہی ہیں۔
نیویارک میں گھریلو سامان کو گلیوں میں موجود بارش کے پانی میں بہتے دیکھا گیا، شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالتے رہے۔
#DEVELOPING: Major flooding happening now in NYC.pic.twitter.com/I926shVCKH
— Moshe Schwartz (@YWNReporter) September 29, 2023
سوشل میڈیا کی ویڈیو میں نیویارک سب وے میں بارش کے پانی داخل ہوتے نظر آرہا ہے، مسافروں کو سب وے کے فرش اور زینے پر بارش کے پانی میں چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تقریبا 20 سینٹی میٹر یا 8 انچ تک بارش ہوئی، جس نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
