جہلم میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 6 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں صداقت علی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 6 خواتین سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 بوتلیں شراب اور 310 گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جسم فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا توقف جاری رکھی جائیں گی اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

Exit mobile version