پنڈدادنخان: آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ جلالپور شریف کے فائنل میچ میں گرین فٹبال کلب پنڈ دادنخان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹی یوتھ فٹبال کلب منڈی بہاؤالدین کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں منڈی بہاؤالدین کی ٹیم میں پاکستان انڈر-19 کے کھلاڑی بھی شامل تھے، تاہم گرین ایف سی کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور مہارت کے ذریعے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔
مین آف دی میچ کا ایوارڈ گرین ایف سی کے فارورڈ اویس کو دیا گیا، جنہوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ دس ہزار روپے نقد انعام اور خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا۔
شائقینِ فٹبال اور گرین ایف سی کے چاہنے والوں نے ٹیم کی جیت پر زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔
