پنڈدادنخان پولیس نے امانت میں خیانت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری سے امانت میں خیانت کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے نقد برآمد کر لیے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
