ستھرا پنجاب مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی کارروائی، پلاٹوں سے کچرا ہٹا دیا گیا

دینہ: ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی کارروائی، پلاٹوں سے کچرا ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے عوامی شکایات پر دینہ کے علاقہ نکودر میں عرصہ دراز سے پبلک مقام پر کچرے کے بڑے ڈھیر کو ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے موقع پر نگرانی کرتے ہوئے کئی ٹرک کچرا ہٹا کرکے پلاٹ میں مٹی ڈلوا کر اہل علاقہ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کر دیا۔

اس پر اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Exit mobile version