جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اور زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے پر فوڈ پوانٹس کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
جہلم میں ٹک شاپ سے بھاری مقدار میں زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس قبضے میں لیکر تلف کر دی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ناقص خوارک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں شہری کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔
