غلط فہمی سے تبدیل ہونے والا موٹر سائیکل ڈومیلی پولیس نے تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غلط فہمی کے باعث تبدیل ہونے والا موٹر سائیکل تلاش کرکے اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایک شہری کا موٹر سائیکل غلط فہمی کے باعث دوسرے موٹر سائیکل کے ساتھ تبدیل ہو گیا تھا، جس پر ایمرجنسی 15 کے ذریعے پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے معاملے پر کارروائی شروع کر دی۔

پولیس نے سیف سٹی سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تبدیل ہونے والے موٹر سائیکل کو ٹریس کیا اور اسے تلاش کرنے کے بعد اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی بروقت کوششوں سے شہری کا مسئلہ حل ہو گیا اور موٹر سائیکل بحفاظت واپس مل گیا۔

موٹر سائیکل کی واپسی پر شہری نے جہلم پولیس کے بروقت رسپانس، فوری کارروائی اور تعاون پر پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

↑
Exit mobile version