دینہ: معروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد جی ٹی روڈ دینہ میں بچوں کی گروتھ اسیسمنٹ کا ریکارڈ ساز کیمپ منعقد ہوا، جس میں دینہ اور گردونواح سے سینکڑوں والدین اپنے نومولود بچوں سے لے کر 14 سال تک کی عمر کے بچوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔
کیمپ میں بچوں کی جسمانی نشوونما اور گروتھ کا جائزہ لیا گیا۔ دینہ کے مختلف علاقوں سمیت ڈومیلی، معصوم شاہ، کوثر آباد، نئی آبادی، مفتیاں، اسٹیشن محلہ، ریلوے روڈ، اقبال ٹاؤن، لیاقت ٹاؤن، منگلا روڈ، ٹھیکریاں، داتا روڈ، نکودر، مدوکالس، چک عبدل خالق، ساگری، پڈوری، منگلا، جلو چک، مہتا لوسر، گگڑ، کھوکھا، باغاں، بڑا گواہ، پدھری، کالا گجراں، جہلم اور سرائے عالمگیر سے بھی بڑی تعداد میں افراد نے کیمپ سے استفادہ کیا۔
اہلیانِ دینہ نے ریکارڈ تعداد میں بچوں کی اسیسمنٹ کے لیے کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے والدین میں صحت سے متعلق آگاہی کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دینہ کے متعدد بچے گروتھ کے مسائل کا شکار ہیں، جس کی بڑی وجوہات میں متوازن غذا کا نہ ہونا اور والدین میں مناسب آگاہی کی کمی شامل ہے۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کی صحت مند نشوونما کے لیے متوازن غذا، مناسب دیکھ بھال اور بروقت طبی معائنہ ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک عدیل کلینک، نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک، جی ٹی روڈ دینہ میں بچوں کا معائنہ کرتے ہیں۔
