دینہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

دینہ: انچارج چوکی سٹی دینہ مطلوب حسین اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتارکر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ملزم کی شناخت سہیل حسین کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے پسٹل30 بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

Exit mobile version