داڑھی منڈوانے سے انکاری 4 پولیس افسران کو 60 ہزار پونڈ ہرجانہ ادا کر دیا گیا

گلاسگو: سکاٹ لینڈ پولیس نے اپنے ایسے چار افسران کو ہرجانے کے طور پر60ہزار پونڈ ادا کیے ہیں جنہوں نے حکام کی طرف سے نافذ کردہ داڑھی منڈوانے کی پالیسی پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا اور اپنے مقدمے کو انڈسٹریل ٹریبونل میں لے گئے تھے۔

ٹریبونل میں سماعت یا ثبوت پیش کرنے سے قبل ہی معاملے کو آپس میں رضامندی سے حل کرلیا گیا۔ واقعات کے مطابق سکاٹ لینڈ پولیس نے فرنٹ لائن پر قائم کرنے والے اپنے تمام افسران بشمول ٹریفک اور پولیسنگ آفیسرز، فائبر آرم آفیسر زاور پبلک آرڈرآفیسرزکو داڑھی مونڈوانے کا حکم دیا تھا تا کہ ان کو ایف ایف پی تھری حفاظتی ماسک پہنائے جاسکیں۔ بعض افسران جو داڑھی نہیں منڈوانا چاہتے تھے وہ بیماری کی چھٹی پر چلے گئے۔

سکاٹش پولیس فیڈریشن نے اپنے ان چار افسران کی حمایت کی جو مقدمے کو جنسی اور معذوری کی بنیاد پر ٹریبونل میں لے کر گئے تھے۔ پولیس حکام نے مئی میں اپنے مجوزہ منصوبے کو وقتی طور پر ملتوی کردیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا12ماہ میں جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہم متفقہ طور پر کسی ایسی پالیسی کو اختیار کریں جن کا مرکز ہمارے لوگوں کی صحت اور حفاظت ہو۔

Exit mobile version