جہلم: خدیجہ عظمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آٹھواں سالانہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد 22 اکتوبر بروز اتوار کو زیلدار حویلی نزد نورانی جامع مسجد عیدگاہ جہلم میں منعقد ہو گا۔
رواں سال یہ میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ اپنی نوعیت سے مختلف ہے۔ اس سال سرجیکل آئی کیمپ میں جن حضرات کو آنکھوں کے آپریشن کی ضرورت ہو گی ان کی آنکھوں کا آپریشن، اسی موقع پر الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کی ٹیم کے زیر نگرانی سفید موتیے کا لیزر آپریشن بمعہ لینز مفت کیا جائے گا۔
فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ ہر سال برطانیہ سے نفرالوجسٹ اینڈ میڈیکل سپیشلسٹ(اہم آر سی پی) کنسلٹنٹ ڈاکٹر مرزا یاسر صاحب اپنی زیرے نگرانی میں مینج اور ارینج کرتے ہیں اپنے ملک اور اپنی عوام کی خدمت کے لیے اور اس میڈیکل کیمپ میں چیسٹ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ، ای این ٹی سپیشلسٹ، نفرالوجسٹ، سکن سپیشلسٹ، جنرل فزیشن تجربہ کار ڈاکٹروں کی مکمل ٹیم موجود ہو گی۔
فری میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ سب مخیر اور غیر مخیر مریضوں کے لیے ہے جس میں مریضوں کا تسلی بخش چیک اپ اور فری ادوایات بھی دی جائیں گی اور سرجیکل آئی کیمپ میں جن حضرات کی آنکھوں کے آپریشن کی ضرورت ہو گی وہ بھی اسی وقت موقع پر ہی فری آپریشن کیا جائے گا۔
