پنڈدادنخان میں چوری کی وارداتوں میں ملوث افتخار عرف کھارو گینگ کے 2 کارندے گرفتار

پنڈدادنخان: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث افتخار عرف کھارو گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے دو کاندوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے افتخار عرف کھارو گینگ کے ملزمان سے چوری شدہ مال فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم 60 ہزار روپے بھی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version