پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان یاسر محمود اور فیصل محمود کو گرفتارکر لیا، ملزم یاسر سے بندوق12بور معہ کارتوس برآمد اور ملزم فیصل سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے شہری کو قتل کی نیت سے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
