دینہ: موٹرسائیکل چوری میں ملوث جیدو گینگ کے 2 کارندے گرفتار، 4 موٹرسائیکل اور نقدی برآمد

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث جیدو گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث جیدو گینگ کے دو کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکلیں اور 2 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

Exit mobile version