منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، 91 فیصد بھر گیا

منگلاڈیم 91 فیصد بھر گیا، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 8 فٹ کے قریب باقی رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کی رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور ڈیم 91 فیصد تک بھر چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگلا ڈیم میں اس وقت پانی کا لیول 1233 اعشاریہ 90 فٹ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کنزرویشن لیول 1242 فٹ ہے۔ اس طرح ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 8 فٹ کے قریب باقی رہ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 46,139 کیوسک جبکہ اخراج 9,000 کیوسک ہے۔ ڈیم میں اس وقت کل لائیو اسٹوریج 6 اعشاریہ 641 ملین ایکڑ فٹ موجود ہے۔ پانی کے اخراج اور اس کے مؤثر انتظام کی ذمہ داری فلڈ میٹیگیشن کمیٹی کو سونپ دی گئی ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Exit mobile version