جہلم: پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ اس بھرتی کے تحت مجموعی طور پر 310 آسامیوں پر اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (EMT) کی 32، فائر ڈیزاسٹر ریسکیور (FDR) کی 140، ریسکیو ڈرائیور (LTV) کی 113 اور فیلڈ ورکر (FW) کی 25 آسامیاں شامل ہیں۔ فیلڈ ورکر کی آسامیاں ریسکیو 1122 کے ہیڈکوارٹرز اور اکیڈمی کے لیے مختص ہیں۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
خواہش مند امیدوار آن لائن درخواست دینے اور مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ www.ctspak.com وزٹ کر سکتے ہیں۔
ریسکیو 1122 میں ملازمت کا موقع ایسے افراد کے لیے اہم ہے جو مشکل حالات میں دوسروں کی مدد کرنے، انسانی جانیں بچانے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
