دینہ: نیب کے زیر انتظام منعقد ہو نے والے اینٹی کرپشن کے موضوع پر مبنی مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائی سکول چک اکا کے بچوں نے تحصیل دینہ میں میدان مار لیا۔
طالب علموں نے انگلش اور اردو تقاریر میں پہلی پوزیشن جبکہ مضمون نویسی میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے تحصیل بھر میں سکول ہذا کا نام روشن کیا۔
تحصیل کی سطح پر ہو نے والے مقابلہ جات میں تمام سکولوں کے طلباء نے بھر پور شرکت کی جس میں گورنمنٹ ہائی سکول چک اکا کے طالب علم محمد عبداللہ سبحان جماعت دہم نے انگلش تقریر میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اردو تقریر میں محمد عماد علی جماعت نہم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مضمون نویسی کے مقابلہ میں حسنین بابر ڈار نے تیسری پوزیشن کر کے تحصیل بھر میں اپنے سکول کا نام روشن کیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول چک اکا کے ہیڈ ماسٹر محمد زکریا نے بتایا کہ بچوں کی کامیابی تمام اساتذہ کی محنت اور بچوں کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سکول ہذا کے طلباء انشاء اللہ تعلیمی میدان میں بھی اسی طرح سکول کا نام روشن کریں گے۔ تمام اساتذہ، والدین اور طلباء کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
