ڈی پی او جہلم کا تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ للِہ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ للِہ کا دورہ کیا، انہوں نے تھانہ للِہ کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ بھی کیا۔

دورہ کے دوران ڈی پی او جہلم نے تھانوں کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او جہلم نے تھانہ للِہ کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا کام SIPS پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت جبکہ تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ نئی بلڈنگ کی تعمیر سے پولیس افسران کو ورکنگ میں آسانی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او جہلم کا زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم ، شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Exit mobile version