سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم سکندر خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے دوران واردات چھینی گئی رقم 3 لاکھ 15ہزار روپے اور وارداتوں کے دوران استعمال ہونے ولا پسٹل برآمد کر لیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم 2021/22 سے سوہاوہ پولیس کو ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کا نصب العین ہے۔
