اوورلوڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

پنڈدادنخان پولیس نے خطرناک انداز میں ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ کے ذریعے اپنی اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزام میں ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ملزم ٹریکٹر ٹرالی پر لکڑی اوورلوڈ کرکے لے جا رہا تھا، جس سے سڑک پر سفر کرنے والے دیگر شہریوں کی جان و سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غفلت برتنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔

↑
Exit mobile version