جہلم میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جہلم میں جی ٹی روڈ پر گو پٹرول پمپ کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد عثمان، وسیم اور عبداللہ شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
