جہلم: فرانس کے مشہور کاروباری شخصیت حافظ حسن کیانی کی پاکستان آمد، چیئرمین مہربانی فاؤنڈیشن راجہ محمود سے ملاقات تنظیم کے مختلف پروجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس پروگرام میں تنظیم کے ممبرز اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی جہاں اوورسیز پاکستانی حافظ حسن کیانی کی طرف نجی ہوٹل پرعشائیہ کا بندوبست تھا جس میں زاہد کیانی، راجہ آفتاب سہیل کیانی اور سید طاہر حسین شاہ شریک تھے۔
اس پروگرام میں کے مختلف علاقے زیر بحث آئے جہاں بے شمار ترقیاتی کاموں کے علاوہ مفلس اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے اگلے سال کی نئی پلاننگ کی گئی۔
پروگرام کے آخر میں راجہ محمود نے اپنے میزبان حافظ حسن کیانی کا شکریہ ادا کیا۔
