سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ نکہ چوہدریاں میں اکھاڑہ بیل کراہ کاانعقاد، ضلع جہلم، چکوال، میرپور سمیت دیگر علاقوں سے 30سے زائد بیلوں کی جوڑیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقہ نکہ چوہدریاں کے مقام پرچوہدری امین جٹ کی جانب سے اکھاڑہ بیل کراہ کاانعقاد کیاگیا،جس میں ضلع جہلم، ضلع چکوال اور ضلع راولپنڈی اور میرپور آزادکشمیر سے 22 سے زائدبیلوں کی جوڑیوں نے شرکت کی۔
بیلوں کو دلہن کی طرح سجاچمکاکرڈھول کی تھاپ پر گراؤنڈ میں لایاگیا، اکھاڑہ میں علاقہ بھرسے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ اکھاڑہ کے مہمان خصوصی چوہدری رمیز جٹ گنگال، چوہدری تصور نعیم گجرکٹاریاں اور چوہدری حفیظ احمد گنگال تھے۔
اس موقع پر بانی اکھاڑہ چوہدری امین جٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اکھاڑہ کو ناکام بنانے کے لیے بڑی کوششیں کی گئیں لیکن الحمدللہ اکھاڑہ کامیاب رہا۔ مخالفین نے اپنی طرف سے پورا زور لگایاکہ بیلوں کے مالکان بیل نہ لائیں لیکن سب بیل مالکان اپنے بیل لے کرآئے۔ میں ان کامشکور و ممنون ہوں جنہوں نے ایک کال پر اکھاڑہ میں شرکت کرکے اسکو کامیاب بنایا اور مخالفین کے منہ بند کردیے۔
