پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو پناہ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو افغان شہری کو غیر قانونی طور پر پناہ دینے میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے نہ صرف افغان باشندے کو اپنے گھر میں ٹھہرایا بلکہ کرایہ داری کا اندراج بھی نہیں کروایا تھا، جس پر اس کے خلاف ٹیمپریری ریزیڈنس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے جدید حکمت عملی کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس حوالے سے کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، تاہم غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے والوں یا انہیں پناہ دینے والوں کو کسی صورت یہاں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
