سوہاوہ: جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کی معروف دینی درسگاہ جامعہ صدیقیہ قادریہ مدنی جامع مسجد ڈومیلی میں 14 اگست 2024ء بروز بدھ بعد نماز مغرب یومِ آزادی کی مناسبت سے "تحریکِ پاکستان میں علماء کا کردار” کے عنوان پر ایک بھرپور اور کامیاب پروگرام کا انعقاد ہوا۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی وطنِ عزیز کے معروف مذہبی سکالر مولانا قاضی محمد شفیق الرحمن نے موضوع کی مناسبت سے جامع اور مؤثر خطاب کیا۔
پروگرام میں ڈومیلی و مضافات سے آئمہ و خطباء مساجد اور بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب اہل سنت نے شرکت کی۔
