جہلم میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سرفراز ملک

جہلم: برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر و ایوارڈز ہولڈر ادارہ ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک نے جہلم میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی پرانہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جہلم کی تعلیمی، صحافتی، فلاحی وکاروباری تنظیمیں آپ کے ساتھ ہیں، جہلم میں جو بھی آفیسر تعینات ہوتا ہے وہ جہلم سے خوشگوار یادیں ساتھ لے کر جاتا ہے۔

انہوں نے ڈ ی سی جہلم کوجہلم کے تمام تعلیمی اداروں کی طرف سے خوش آمدید کہا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او جہلم کنٹونمنٹ بورڈ سمینہ شبیر صاحبہ کے بعد جہلم میں پہلی خاتون ڈی سی کی تعیناتی جہلم کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے خواتین کو ہر شعبہ میں آگے لانے کا بیڑا اٹھا لیا جہاں انہوں نے صوبے کی ترقی کیلئے اہم اقدام کئے ہیں وہاں ہی انہوں نے پنجاب میں 3خواتین افسران کو ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پرچیف سیکرٹری پنجاب زاہد اصغر زمان کے احکامات سے 3نئی خاتون ڈپٹی کمشنرز کو مختلف اضلاع میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

سرفراز ملک نے کہا کہ سیدہ رملہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم، صائمہ علی کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور امیرا بیدار کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کر دیا ہے جبکہ پہلے سے تعینات 2خاتون کمشنرز ہیں جن میں مریم خان کمشنر ملتان اورسلوت سعید کمشنر فیصل آباد اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کی صحافتی، فلاحی وکاروباری تنظیموں کی طرف سے نئی ڈی سی کا جہلم تعیناتی پرتپاک استقبال اور مبارکباد خوش آئند ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع بھر کی مزید فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، ان کی تعیناتی پچھلے ہر دل عزیز ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کی طرح تاریخی ثابت ہو گی۔ جہلم کی عوام نے ان کیلئے نیک خواہشات رکھتی ہیں۔

Exit mobile version