جہلم: پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں جہلم میں تعینات سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر شاہد ممتاز کو جہلم سے تبدیل کرکے راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) لاہور کی جانب سے شاہد ممتاز کے تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے، جس کے بعد انہیں سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔
شاہد ممتاز نے راولپنڈی میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔
