جہلم: اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے 26 فروری بروز پیر بوجہ ضروری سسٹم مرمت عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مرمت/ڈویلپمنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے جہلم سرکل کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
26 فروری کو صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک جہلم سرکل، مین بازار،سوہاوہ کچہری، شاہ سفیر،زیبر شہید،F-3گل افشاں،شکریلہ،سرائے عالمگیر، سول لائن، دینہ۔1 بکرالہ، حسنوٹ، صفدر شہید،ممتاز شہید فیڈرز، للِہ ٹاؤن، جلالپور فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔
