ڈی پی او نے ضلع جہلم کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیے

جہلم: ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اسد ابوبکر کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ جبکہ سب انسپکٹر اللہ دتہ کو ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ تعینات کردیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ظہیر الدین بابر کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان، عثمان تصدق جنجوعہ کو تھانہ پنڈدادنخان سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ دینہ تعینات کردیا ہے جبکہ تھانہ دینہ کے ایس ایچ او احسان عباس کا پولیس لائن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version