پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش اور شراب سپلائر ملزمان کو گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم صفدر اور شراب سپلائر ملزم ظفر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم صفدر سے 1 کلو 300 گرام چرس جبکہ ملزم ظفر سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ للِہ میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
