3
دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اسلحہ دکھاتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس سے خوف و ہراس پھیلنے کا اندیشہ تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، امن عامہ میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
