دینہ کے شہری ڈرائیونگ سکول کی سہولت سے محروم، ٹریفک پولیس کا ڈرائیونگ سکول قائم کرنے کا مطالبہ

دینہ میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام کے بعد شہریوں نے ٹریفک ڈرائیونگ سکول قائم کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے تاکہ مقامی افراد بالخصوص نوجوانوں کو باقاعدہ اور محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت اپنے شہر میں ہی حاصل ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ قائم ہونے سے شہریوں کو لائسنس سے متعلق سہولیات مقامی سطح پر میسر آ رہی ہیں، جسے عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل میں باقاعدہ ڈرائیونگ سکول نہ ہونے کے باعث ڈرائیونگ سیکھنے کے خواہشمند افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سہولیات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے دینہ میں ٹریفک پولیس کے زیرِ انتظام ڈرائیونگ سکول قائم کیا جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ سکول کے قیام سے نوجوانوں کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کی عملی تربیت حاصل ہوگی، جس سے ٹریفک حادثات میں کمی لانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

Exit mobile version