پنڈدادنخان میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، نقدی برآمد

3

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور اس کے خلاف قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت ہر وقت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی نوعیت کے جرائم پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ قانون کی بالادستی قائم رہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ایسے واقعات کو بروقت روکا جا سکے۔

Exit mobile version