غیر ملکیوں کا تحفظ اور فول پروف سکیورٹی کی فراہمی جہلم پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ڈی پی او ناصر محمود

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے دینہ میں جاری پروجیکٹ پر غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے اور چائنیز انجینئرز سے ملاقات کرتے ہوئے ، سکیورٹی کو مزید بہتر اور فول پروف بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ، غیر ملکیوں کا تحفظ اور فول پروف سکیورٹی کی فراہمی پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ غیر ملکی مہمانوں چائنیز کی سکیورٹی کو یقینی اور فول پروف بنانے کے لیے سر گرم ہیں، جمعرات کے روز ڈی پی او جہلم نے علاقہ تھانہ دینہ میں جاری پروجیکٹ پر غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کو مزید بہتر اور فول پروف بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی۔

ڈی پی او جہلم نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈز کے اسلحہ اور ویپن ہینڈ لنگ کی مہارت سے متعلق بھی بریفنگ لی اور چائنیز انجینئرز سے ملاقات بھی کی ، جس پر بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر ڈی پی او جہلم اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے چائنیز مہمانوں کے ہمراہ الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے بھی نوازنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ غیر ملکیوں کا تحفظ اور فول پروف سکیورٹی کی فراہمی جہلم پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی کی گنجائش ہر گز نہ ہے ، جہلم پولیس غیر ملکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ملکی تشخص کی بہتری کے لیے کوئی دقیقہ فروح گزاشت نہ رکھے گی ۔

قبل ازیں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ کا سرپرائز وزٹ کیا، ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی بلڈنگ،فرنٹ ڈیسک، اور ریکارڈ کاتفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کی روشنی میں فرنٹ ڈیسک،حوالات تھانہ اور سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن پر دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا، ڈی پی او جہلم کی تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات، مسائل دریافت کئے اور ڈی ایس پی صدر کو سائلین کی فوری داد رسی کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ویژن فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے،دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کرنے اور عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی بھی ہدایات کیں۔

Exit mobile version