جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے لئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اسجد علی جعفری ریجنل منیجر چغتائی لیب اور ان کے ٹیم کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم نے چغتائی لیب جہلم کے ساتھ فورس کی ویلفیئر کے لئے چغتائی لیب کی طرف سےدی جانے والی لیب ٹیسٹ کی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ فورس کی ویلفیئر کے لئے چغتائی لیب کے ساتھ مفاہمتی یاداشت جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت پولیس افسران کو 25 فیصد اور شہداء کی فیملیز کو لیب ٹیسٹ کی اچھی اور معیاری سہولیات 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر حاصل ہوسکیں گی.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، پولیس افسران کی فیملیز کو صحت اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
