گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، ڈپٹی ڈی ای او سوہاوہ محمدسہیل کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ تبارک مغل،راجہ طلعت اور مسز زاہد نے بھی شرکت کی، مہمانوں نے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ پدھری گورنمنٹ گرلز ایلیمنڑی سکول میں پہلی بار پرائیویٹ سکولوں کی طرح بڑی سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او سوہاوہ محمدسہیل تھے۔ تبارک مغل لیکچرار رفایونیورسٹی،راجہ طلعت اور مسزراجہ زاہد نے بھی خصوصی شرکت کی۔بچوں کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔طلبہ و طالبات نے مختلف ٹیبلوز اور ملی نغموں پر اسٹیج پرشاندار پرفارمس پیش کی اور ناظرین کے دل جیت لئے۔

اس موقع پر کامیاب طلبہ و طالبات میں مہمانوں انعامات بھی تقسیم کئے اور مبارکباد پیش کی۔

ڈپٹی ڈی ای او محمد سہیل نے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ اس سکول میں پہلی بار بڑی رنگارنگ رزلٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔ میں تمام کامیاب طلبہ و طالبات، انکے والدین اور انکی ٹیچرز کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔اس سکول کے مسائل کے بارے میں اعلی حکام کو آگاہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے جلد منظور ہوجائیں گے اور اس سکول میں کلاس نویں کا بھی اجراء کردیاگیاہے، آپ جماعت نہم میں بھی بچیوں کو داخل کراسکتے ہیں، انکے علاوہ پلے گروپ سے نہم جماعت تک میں داخلے جاری ہے۔

Exit mobile version