دینہ میں کار اور ایوری وین کے درمیان تصادم سے خاتون اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں بوڑا جنگل کے قریب کار اور ایوری وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں ایک خاتون، اس کا 12 سالہ بیٹا اور 7 سالہ بیٹی زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں تینوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
