جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت پراسیکیوشن کوآرڈینیشن ، تکمیل ریکارڈ اور زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ڈی پی اوز ضلع جہلم نے شرکت کی جبکہ دوران میٹنگ تمام تر سرکل ہائے کے دیرینہ زیر تفتیش مقدمات و نامکمل چالان زیر بحث آئے۔
ڈی پی او جہلم نے میٹنگ میں پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مقدمات کی بروقت یکسوئی اور عدالت ہائے میں ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز یقینی بنائیں کہ مقدمات کے چالان اندر میعاد 14 یوم عدالت ہائے میں موصول ہوں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے ساتھ ساتھ رپورٹ ہائے 173ض ف کی بروقت عدالتوں میں ترسیل انتہائی ضروری ہے۔ تکمیل ریکارڈ پر خصوصی توجہ دیں، سپروائزری افسران تھانہ جات میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کریں، پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی یکسوئی یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام تھانہ جات اور سرکل افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے، اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس ہو گی۔
