پنڈدادنخان میں اتائیت کے خلاف کارروائیاں تیز، ایک اور جعلی کلینک سیل

پنڈدادنخان: ڈی ڈی ایچ او پنڈدادنخان ڈاکٹر انجم قدیر اور ان کی ٹیم وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت اتائیت کے خلاف متحرک ہو گئی۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور سی ای او ہیلتھ جہلم کی ہدایات پر جاری مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم قدیر نے ٹیم کے ہمراہ مختلف یونین کونسلز میں میڈیکل اسٹورز اور کلینکس پر چھاپے مارے۔

اسی دوران یونین کونسل گولپور کے علاقہ چوران میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اتائی محمد امجد کے غیر قانونی کلینک کو سیل کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران اسٹیتھو سکوپ، گلوکو میٹر، نیبولائزر اور مختلف ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم قدیر کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اتائیت ایک سنگین جرم ہے جس کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اتائیت کے مکمل خاتمے تک ایسے آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔

Exit mobile version