دینہ: غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے اور ٹریفک اہلکاروں سے مزاحمت کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے اور ٹریفک اہلکاروں سے مزاحمت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد ملک اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ٹریفک اہلکاروں سے بدتمیزی و مزاحمت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شاہراہ عام پر انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلا رہا تھا، جس پر ٹریفک اہلکاروں نے اسے روکا۔ اس دوران ملزم نے موٹر سائیکل بھگا لی، تاہم تعاقب کے بعد جب اسے روکا گیا تو اس نے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور مزاحمت بھی کی۔

تھانہ دینہ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، امنِ عامہ میں خلل ڈالنے اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت جیسے الزامات کے تحت قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے اور اسے قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، امنِ عامہ میں خلل ڈالنے اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Exit mobile version