جہلم: تھانہ صدر جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں سال 2025ء سے مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم صداقت علی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے اسے ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور قانون سے فرار ہونے والے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری یقینی بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
