جہلم: ضلع بھر میں افغانیوں کی بھرمار، اہم تجارتی مراکز پر بھی افغانیوں کے ڈیرے، بیشتر افغانیوں نے جعلی شناختی کارڈ بنوا لئے، افغانیوں کے انخلاء سے معیشت اور امن وامان میں بہتری آسکتی ہے ۔شہریوں کا غیر ملکیوں کو واپس بھجوانے پر خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق شہری تنظیموں کے عمائدین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں میں غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں کی بھرمار ہے ،افغانیوں نے گنجان آباد علاقوں میں گھر خرید کر مستقل بنیادوں پر سکونت اختیار کر رکھی ہے جبکہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں کاروبار شروع کر رکھے ہیں ،اس طرح افغانی لاکھوں ،کروڑوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔
عمائدین کا کہنا ہے کہ بیشتر افغانی سود کا دھندہ کرتے ہیں،جبکہ چوری ،ڈکیتی ،اغواہ، اغواہ برائے تاوان ،گاڑی چوری کی وارداتوں میں بھی افغانی شامل ہوتے ہیں،اس طرح سپاری لیکر شہریوں کو قتل کرنے سمیت سنگین جرائم میں بھی افغانی شامل ہوتے ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ نگران حکومت کا احسن اقدام ہے افغانیوں کو ملک بدر کرنے سے وطن عزیز میں روزگار کے واقعے میسر آسکے گے اور معیشت میں بہتری آئے گی۔
